Posts

Showing posts from October, 2017

Hong Kong Super Sixes Live Streaming 2017 HD | Day 2 Live | Hong Kong World Sixes 2017 all matches

Image
The Hong Kong Cricket Super Sixes 2017  is an annual international cricket tournament scheduled to be held on October 28 and 29 at the Kowloon Cricket Club between eight teams (South Africa, Australia, Sri Lanka, Pakistan, Bangladesh, New Zealand Kiwis, Hong Kong, and Marylebone Cricket Club (MCC)). one member of the fielding side bowls one over, with the wicket-keeper. Wides and no-balls include  two runs in the total Runs If five wickets were gone before 5 overs are completed, the last remaining batsman bats on with the fifth batsman acting as a runner. He always takes strike. The innings is complete when the sixth wicket falls.   Batsmen retire not out on reaching 31 runs. The idea is to reach 36 runs by hitting 6 sixes. A retired batsman can return to the batting after lower-order batsmen either retire or are out.Matches are played between two teams of six players, and each game consists of a maximum of five six-ball overs bowled by each side Group ...

Pakistan vs Siri Lanka 3rd T20 Oct 26 2017

Image
Pakistan vs Siri Lanka 3rd T20 Oct 29 2017 Sri Lanka tour of United Arab Emirates and Pakistan at Lahore, Oct 29 2017

اصل کپتان عمران خان نہیں میں ہوں ، کیپٹن (ر) صفدر

Image
نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ اصل کپتان میں ہوں عمران خان نہیں۔          

پشاورمیں حلقہ این اے 4 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ

Image
قومی اسمبلی کی نشست این اے 4 پشاور میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ پولنگ کا آغازہوگیا ہے جو شام  5 بجے تک جاری رہے گی۔

بکی کے رابطہ کرنے پر رپورٹ کرتے ہوئے خوفزدہ نہیں ہوا، سرفراز احمد

Image
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بکی کے فکسنگ کے لئے رابطہ کرنے پر رپورٹ کرتے ہوئے خوفزدہ نہیں ہوا۔ سرفراز احمد نے کہا کہ خوف اس وقت محسوس ہوا جب اس حوالے سے خبروں میں اپنا چہرہ ٹی وی اسکرین پر دیکھا، ہر طرف یہی بات   ہورہی تھی جس سے پریشانی محسوس کی تاہم اب ہر چیز معمول پر آچکی، ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل معاملات کا نارمل ہونا ضروری تھا اور  اب کوئی مسئلہ نہیں۔

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری موصول، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، پولیس

Image
عمران خان کے وارنٹ گرفتاری موصول، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، پولیس Imran Khan پا کستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیرمین عمران خان کے توہین عدالت کیس میں وارنٹ گرفتاری پولیس کو موصول ہوگئے اور 26 اکتوبر سے قبل گرفتاری کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد کو موصول ہو گئے ہیں اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کو 26 اکتوبر سے ایک یا دو روز قبل گرفتار کیا جاسکتا ہے۔   :یہ بھی پڑھیں واضح رہے کہ توہین عدالت کیس میں ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد عمران خان نے 26 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں رضاکارانہ   طور پر پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیرمین کو گرفتار کرکے 26 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں پیش کیا جائے۔

بھارت میں پہلی خواجہ سراجج کوتعینات کردیا گیا

Image
بھارت میں پہلی خواجہ سراجج کوتعینات کردیا گیا Khuwaja Sira کولکتہ: مغربی بنگال کے ضلع اسلام پورکی عدالت میں پہلی خواجہ سرا کوجج مقررکردیا گیا۔  29 سالاخواجہ سرا جوئیتا مالا مونڈال کولکتہ میں پیداہوئی، اسکول میں امتیازی سلوک کےباعث 2009 میں اپنا گھرچھوڑکرشمالی بنگال کے ضلع اسلام پورمیں رہائش اختیارکی اور یہاں سے خواجہ سراؤں کے حقوق کے لیے تنظیم قائم کی جس میں  2 ہزار سے زیادہ خواجہ سرا شامل ہوئے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے2014 میں خواجہ سراؤں کو تیسری جنس کے طورپرشناخت دیتےہوئے حکومت کو احکامات جاری کئے تھے کہ خواجہ سراؤں کو ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں مخصوص کوٹہ جاری کیا جائے۔ عدالتی احکامات کےتحت خواجہ سرا جوئیتامالامونڈال کو بنگال کےضلع اسلام پور کی لوک عدالت کی پہلی خواجہ سراجج مقررکردیا گیا،جوئیتا مالا بھارت کی پہلی خواجہ سراہیں جن کو جج مقررکیاگیا ہے ۔ غ یرملکی خبررساں ادارےکے مطابق خواجہ سراجج جوئیتامونڈال کاکہناتھا کہ خواجہ سراؤں کومعاشرے میں امتیازی سلوک کاسامنا کرنا پڑتاتھا یہ ایک تکلیف دہ موقع تھا، لوگوں کے تضحیک آمیزرویےکےباعث تعلیم شروع کی اور...

کراچی دنیا کے 60 محفوظ ترین شہروں میں شامل

Image
کراچی دنیا کے 60 محفوظ ترین شہروں میں شامل شہر قائد کو دنیا کے 60 محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں شامل کردیا گیا ہ معروف برطانوی مالیاتی گروپ ’’اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ‘‘ نے دنیا کے 60 محفوظ شہروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کا واحد شہر کراچی شامل ہے جسے سب سے آخری 60 واں نمبر دیا گیا ہے۔ دنیا کا محفوظ ترین شہر جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کو قرار دیا گیا ہے جس کے بعد سنگاپور دوسرے اور جاپان کا ہی ایک اور شہر اوساکا تیسرے نمبر پر ہے۔ فہرست میں سب سے آخر میں کراچی 60 ویں، میانمار کا دارالحکومت ینگون 59 ویں اور بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکا 58 ویں نمبر پر ہے۔ اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے محفوظ ترین شہروں کی فہرست مرتب کرنے کے لیے جرائم کی شرح، حادثات کا تناسب، ڈجیٹل سیکورٹی اور صحت عامہ کی صورت حال جیسے عوامل کا جائزہ لیا۔

نااہل کیا گیا تو سیاست چھوڑ دوں گا، عمران خان | جمعرات 12 اکتوبر 2017

Image
نااہل کیا گیا تو سیاست چھوڑ دوں گا، عمران خان Talk Shows Rewind چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے نااہل کیا گیا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ناقابل ضمانت  وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے کس الزام پر نااہل کیا جائے گا اور اگر حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے تو کرلے جب کہ مجھے نااہل کیا گیا تو سیاست چھوڑ دوں گا لیکن کرپٹ مافیا کو نہیں چھوڑوں گا۔ واضح رہے الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 26 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

سیریز میں احمقانہ فیصلے کس نے کیے؟

Image
سیریز میں احمقانہ فیصلے کس نے کیے؟ پلیئرز پر میچ فکسنگ کے الزامات، ٹیم سال میں اپنے 8 میں سے 6 ٹیسٹ ہار چکی تھی، فتوحات بھی بنگلہ دیش اور زمبابوے کیخلاف ملیں، ایسے میں سری لنکاکو تر نوالہ سمجھنا غلط بھی نہ تھا، مگر ہماری یہ روایت ہے کہ آؤٹ آف فارم ٹیم کو پھر سے قدموں پر کھڑا کر دیتے ہیں، اس بار بھی ایسا ہی ہوا۔ تاریخ میں پہلی بار یو اے ای میں ٹیسٹ سیریز گنوانا کوئی معمولی بات نہیں، بورڈ حکام اورٹیم آفیشلز کو اس کا جواب دینا ہوگا، واضح طور پر کئی غلطیاں ہوئیں، افسوس کی بات یہ ہے کہ انھیں درست کرنے کی کوشش بھی نہیں ہوئی، جیسے بچہ بچہ جانتا ہے کہ یو اے ای کی پچز اسپنرز کو مدد کرتی ہیں، اس کے باوجود پہلے ٹیسٹ میں صرف ایک اسپنر یاسر شاہ کو کھلایا، یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا تو حیران کن طور پر اگلے میچ میں بھی ایسا ہی کیا گیا۔ نوجوان کھلاڑیوں پر اعتماد نہیں تھا تو انھیں منتخب کیوں کیا گیا؟ یہ سلیکشن کمیٹی کو واضح جواب تھا کہ تم جسے چاہو سلیکٹ کرو، کھلانا تو ہمارا کام ہے ناں، بولنگ کوچ اظہرمحمود نے تو پریس کانفرنس میں یہ تک کہہ دیا کہ ہمارے پاس یاسر شاہ کے سوا کوئی معیاری اسپنر نہی...

پاک فوج کا ٹرینڈسپاہی ہوں کوئی دشواری نہیں ہوئی‘‘:کیپٹن صفدر

Image
پاک فوج کا ٹرینڈسپاہی ہوں کوئی دشواری نہیں ہوئی‘‘:کیپٹن صفدر سابق وزیراعظم نواز شریف کے ملزم داماد ملزم کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے احتساب عدالت پہنچے تو انہوں نے میڈیاکو بتایا کہ رات اچھی گزری ہے وہ پاک فوج کے ٹرینڈسپاہی ہیں کوئی دشواری پیش نہیں آئی ۔سوال کے جواب میں بتایا کہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے ،عدالت میں اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے پیش ہوا ہوں اور انشاء اللہ سرخرو ہوں گا،کیپٹن ریٹائرڈصفدر نے مزید کہا کہ انہوں نے کوئی طیارہ ہائی جیک نہیں کیا اورنہ ہی کرپشن کی ہے اورنہ ہی دباؤ میں ہوں،ہاں اگر ایسے جرائم کا ارتکا ب کیا ہوتا تو ڈرتا ،جب یہ سب کچھ کیا ہی نہیں تو پھر ڈرنے والی کون سی بات ہے ۔

نیب ریفرنسز: حسن اور حسین اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

Image
نیب ریفرنسز: حسن اور حسین اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری  شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز پر احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔ عدم حاضری پرعدالت نے حسن اور حسین کو اشتہار ی قرار دیتے ہوئے دونوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ احتساب عدالت نے نوازشرپف پر 13 اکتوبرکو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کارروائی ملتوی کر دی۔ احتساب عدالت نے 2 اکتوبر کو سماعت کے دوران نواز شریف پر فرد جرم کا معاملہ مؤخر کرتے ہوئے حسن، حسین اور کیپٹن (ر) صفدر کے ناقابل ضمانت اور مریم نواز کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت 12 اکتوبر کو ہوگی، ذرائع کے مطابق شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف تحقیقات کیلئے نیب کی ٹیم کے دبئی اور لندن جانے کا امکان ہے، چیئرمین نیب نے ٹیم کے بیرون ملک جانے کی منظوری دے دی جس کے بعد انہیں جلد ویزے ملنے کا امکان ہے۔ جبکہ ترجمان نیب نے کہا ابھی تک نیب ٹیم کے بیرون ملک جانے کے حتمی فیصلہ کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔

یاسر شاہ نے ٹیسٹ میں انوکھا ریکارڈ قائم کرلیا

Image
یاسر شاہ نے ٹیسٹ میں انوکھا ریکارڈ قائم کرلیا یاسر شاہ مسلسل5 ٹیسٹ میچز میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے اسپنر بن گئے،دورۂ ویسٹ انڈیز کے تینوں ٹیسٹ میچز کے بعد دبئی اور ابوظبی میں بھی انھوں نے یہ کارکردگی دہرائی، لیگ اسپنر کے علاوہ 3فاسٹ بولرز یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ یاسر شاہ نے اب تک مجموعی طور پر 13 بار اننگز میں 5 یا زیادہ، 2 مرتبہ میچ میں 10 یا زائد وکٹیں حاصل کی ہیں، وہ اپنا 28واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے اور اب تک 163 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

عمران خان نے جمائما خان کوقرض ادا کرنے کی دستاویزات جمع کروا دیں

Image
Imran Khan عمران خان نے جمائما خان کوقرض ادا کرنے کی دستاویزات جمع کروا دیں ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے سپریم کورٹ میں جمائما خان کوقرض ادا کرنے کی دستاویزات میں جمع کروا دیں۔ دستاویزات میں نیازی سروسزلمیٹڈ کے اکاوٴنٹ سے جمائما کوقرض کی ادائیگی ظاہرکردی گئی ہے جب کہ نیازی سروسزکے اکاوٴنٹ سے جمائما کو 5 لاکھ 62 ہزارپاوٴنڈ کی ادائیگی کے دستاویز بھی شامل ہیں۔ دستاویزات کے مطابق بنی گالہ کی تعمیرکے نقشے کے 79 ہزارپاوٴنڈ جمائما نے عمران خان کو بھیجے جب کہ دستاویز سے اینگلو آئرش بینک سے جمائما کورقم وصول کرنا بھی ثابت ہوتا ہے۔ دستاویزات میں یہ ظاہرکیا گیا ہے کہ قرض کی ادائیگی کے بعد نیازی سروسزکے اکاوٴنٹ میں ایک لاکھ پاوٴنڈ کی رقم باقی رہ گئی، باقی رہ جانے والی رقم قانونی چارہ جوئی پرخرچ ہوئی اور اس کے بعد ایسا کچھ نہیں بچا تھا جوعمران خان اپنے گوشواروں میں ظاہر کرتے۔ الیکشن کمیشن میں 2003 میں جمع گوشوارے میں رقم جمائما خان سے آنے کی تفصیل موجود ہے، عمران خان 2002 سے 2007 تک ممبر قومی اسمبلی رہے، ممبرقومی اسمبلی رہنے کے دوران عمرا...

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج کھیلا جائے گا | جمعـء 6 اکتوبر 2017

Image
حسن علی کی انجری سے وہاب ریاض کو الیون میں شامل ہونے کا موقع مل گیا، دو اسپنرز کھلانے کا فیصلہ وکٹ دیکھ کر کریں گے، سرفراز۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کا آغاز آج سے دبئی میں ہورہا ہے، دونوں ٹیمیں پنک گیند کے ساتھ ڈے اینڈ نائٹ مقابلے میں ایک دوسرے سے نبرد آزما ہوں گی جبکہ زخم خوردہ شاہین لنکا ڈھانے کو بیتاب ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ جمعے سے شروع ہوگا، یواے ای کے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ڈے اینڈ نائٹ مقابلے کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے ہوگا،سیریز میں آئی لینڈز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں مہمان ٹیم 21 رنز سے سرخرو ہوئی تھی، گرین کیپس دوسرے میچ فتح کیساتھ یواے ای میں پہلی سیریز ہارنے کی خفت سے بچنے کیلیے فکر مند ہونگے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں 136 رنز کے ہدف کا دفاع کرنے والی سری لنکن ٹیم کیلیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رنگانا ہیراتھ  نے صرف 43 رنز کے عوض 6 مہرے کھسکادیئے تھے، اس بار ان کا بہتر انداز میں سامنا کرنے کیلیے پلاننگ میں تھوڑی تبدیلی کیے جانے...

عدالت نےعمران خان،طاہرالقادری کی جائیداد کی تفصیلات طلب کرلی

Image
Imran Khan & Tahir-ul-Qadri اسلام آباد : انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اورپاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جائیداد کی تفصیلات طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے اسلام آباد دھرنے کے دوران پی ٹی وی حملہ اور ایس ایس پی عصمت اللہ تشدد کیس کی سماعت کی۔ مقدمے کی سماعت کے دوران عمران خان اور طاہر القادری پیش نہ ہوئے،عدالت نے سماعت کے دوران ریماکیس دیے کہ پولیس ملزمان کی جائیداد کی تفصیلات دینےمیں ناکام ہوچکی ہے عمران خان اور طاہر القادری کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم انسداد دہشت گردی عدالت نے آئی جی،چیف کمشنردونوں کوآئندہ سماعت پرعمران خان اور طاہرالقادری کی جائیدادکی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ انسپکٹر انیس اکبر نے دوران سماعت کہا کہ ایس ایس پی عصمت اللہ ملک سے باہر ہیں اگلی پیشی میں آئیں گے جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مخالفین اداروں سےسیاست کرتےہیں پھرکہت...

درگاہ فتح پور پرخودکش حملہ: صدر وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کی شدید مذمت

Image
PM اسلام آباد: صدرپاکستان اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت سیاسی رہنماؤں نے درگاہ فتح پور شریف میں خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے بلوچستان کی معروف درگاہ فتح پور شریف میں عرس کے دوران خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے درگاہ فتح پور پر خودکش حملے کی مذمت کی اور شہدا کے لواحقین سے اظہارہمدردی کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیرداخلہ احسن اقبال نے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ملک، امن اوراسلام کےدشمن ہیں، قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی درگاہ فتح پور شریف پرخودکش حملےکی مذمت کرتے ہوئے دھماکے کے زخمیوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ درگاہ فتح پور پر خودکش حملہ، جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کوکراچی اور لاڑکانہ منتقل کریں۔ پا...

پی ایس ایل فرنچائز مالکان کا ٹی 10 لیگ کے انعقاد پر تحفظات کا اظہار

Image
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کا ٹی 10 لیگ کے انعقاد پر تحفظات کا اظہار T10 League   لاہور:پی  ایس ایل فرنچائزز نے چیئرمین  پی سی بی نجم سیٹھی سے دسمبر میں یو اے ای میں شیڈول ٹی 10 کرکٹ لیگ کے انعقاد پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فرنچائزز کو خدشہ ہے دسمبر 2017 میں ہونے والی ٹی 10 لیگ سے یو اے ای میں ان کی مارکیٹ ویلیو کو نقصان پہنچے گا، فرنچائز مالکان نے نجم سیٹھی کو اپنے پیغام میں اس لیگ کی حوصلہ شکنی کرنے کا کہا ہے کیونکہ پی ایس ایل سے قبل ہونے والی اس لیگ میں پاکستان کے ٹاپ پلیئرز کی شرکت سے ان کی برانڈ ویلیو متاثر ہو گی۔ چیئرمین پی سی بی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ٹی 10لیگ کی مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے، انہوں نے لکھا ”پی سی بی دسمبر2017 میں شیڈول ٹی 10 ساﺅتھ ایشیا ٹورنامنٹ کو اسی صورت سپورٹ کرے گا جب یہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفاد میں ہو گا۔ “ ذرائع کے مطابق فرنچائز مالکان نے اپنے مسائل اور تحفظات کے اظہار کیلیے ”اونرز بورڈ“ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں پی ایس ایل سے متعلق معاملات کو زیر بحث لایا جا سکے گا۔

کوہلی نے عامر کے سامنے انوشکا کے اہم راز اگل دئیے

Image
کوہلی نے عامر کے سامنے انوشکا کے اہم راز اگل دئیے ممبئی:    بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی نے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے سامنے اپنی گرل فرینڈ انوشکا شرما کے بارے میں انکشافات کرتے ہوئے ان کی زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھادیا۔ نامور بالی ووڈ اداکارعامر خان ان دنوں فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں،فلم میں عامر خان کےمنفرد اوردلچسپ انداز کے باعث شائقین کے ساتھ بھارت کے متعدد اسٹارز کو اس فلم کا بے چینی سے انتظار ہے اور یہی وجہ ہے کہ بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘کے سیٹ پر پہنچ گئےاورعامر خان کے ساتھ خوب گپ شپ کی۔ فلم کے سیٹ پرعامر اور ویرات کے علاوہ عامر خان کا بیٹا آزاد راؤ بھی موجود تھا جواپنے دوستوں کے ساتھ کھیلنے میں مگن تھا۔ ویرات نے عامرخان کے ساتھ ملاقات کے دوران اپنی گرل فرینڈ انوشکا شرما کے بارے میں چند دلچسپ باتیں بتاتے ہوئے کہا کہ انوشکا بہت اچھی ہونے کے ساتھ ایماندار اور بے حد خیال رکھنے والی انسان بھی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ انوشکا نے پچھلے 4 سال میں ان کی شخصیت کو بدلنے میں بہت اہم کردار اداکیا...

آزادی

Image
آزادی عورت شوبز سے تعلق رکھنے والی ہو یا برقعہ پوش، اسے آزادی دینا ہو گی۔ آخر کب تک ہم عورت کو اپنی ملکیت سمجھتے رہیں گے؟  آزادی جہاں ہمیں بہت سے حقوق عطا کرتی ہے، وہیں کچھ فرائض کی ادائیگی کا پابند بھی بناتی ہے۔ تعلیم یافتہ معاشروں میں سوچ کی وسعت اور شخصی آزادی کو خاصی اہمیت حاصل ہوتی ہے۔ ہم کس قدر تعلیم یافتہ ہیں؟ اس کا اظہار ہمارے رویوں سے بخوبی ہوسکتا ہے جو ہم دوسروں کے ساتھ روا رکھتے ہیں۔ نجانے کیوں خوش گمانی ہم سے روٹھ گئی اور اکثر اوقات حالات و واقعات کا تجزیہ کرتے ہوئے بدگمانی، منفی سوچ اور تنگ نظری ہماری عقل پر پردہ ڈال دیتی ہیں اور ہم خود ہی کو منصف تصور کرتے ہوئے اپنی ہی عدالت میں دوسروں کے مذہبی، معاشرتی اور اخلاقی مقام کا تعین کرتے ہیں جہاں ہمیں اپنے سوا سب مجرم نظر آتے ہیں۔ سماجی میڈیا نے دنیا کو ایک گاؤں بنا دیا لیکن اس کے فائدوں کے ساتھ ساتھ منفی اثرات بھی سامنے آرہے ہیں۔ ماہرہ خان دنیا کے آزاد ترین ملک میں ہوتے بھی خود کو قید محسوس کررہی ہو گی۔ ہم بنیادی طور پر ایک تنگ نظر اور متشدد معاشرے کے باسی ہیں جن میں عدم برداشت دن بدن بڑھتی ہی جا ...

مصباح الحق نے رنگنا ہیراتھ کےخلاف جارحانہ انداز اپنانے کا مشورہ دیدیا:

Image
:مصباح الحق نے رنگنا ہیراتھ کےخلاف جارحانہ انداز اپنانے کا مشورہ دیدیا :لاہور:  سابق کپتان مصباح الحق نے سری لنکن بولر رنگنا ہیراتھ کےخلاف جارحانہ انداز اپنانے کا مشورہ دیدیا ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونس خان اور میری خدمات سے محرومی پر ایک خلا پیدا ہوا ہے، ضروری نہیں کہ پہلے ہی میچ  میں نئے کمبی نیشن کےساتھ حکمت عملی کامیاب ہو، نئی ٹیم کو سیٹ ہونے میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے، پہلی اننگز میں اوپنرز نے اچھی بیٹنگ کی، دوسری میں بھی اچھا آغاز ملتا تو ٹیم جیت سکتی تھی، سینئرز کے طور پر اظہر علی اور اسد شفیق کا بیٹنگ آرڈر درست ہے،اس کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ دبئی میں دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان کو رنگنا ہیراتھ کا بہتر انداز میں سامنا کرنے کیلیے منصوبہ بندی کرنا پڑے گی،سری لنکن اسپنرز کےخلاف جارحانہ انداز اپنائیں تو ان کو دباﺅ بڑھانے کا موقع نہیں ملے گا، میچ میں یاسر شاہ اور محمد عباس نے کنڈیشنز کا بہتر استعمال کرتے ہوئے عمدہ کارکردگی دکھائی لیکن دوسری اننگز میں بیٹنگ لائن ڈگمگا جانے کی وجہ سے شکست ہو...

سعودی خواتین سے متعلق ٹوئیٹ لائیک کرنے پر لبنان کی طاقتور ترین خاتون برطرف

Image
:سعودی خواتین سے متعلق ٹوئیٹ لائیک کرنے پر لبنان کی طاقتور ترین خاتون برطرف بیر وت: سعودی عرب میں خواتین کو ڈارئیونگ کی اجازت دینے سے متعلق شاہی فرمان کے حوالے سے متنازع ٹوئیٹ کو لائیک کرنے پر لبنان کی طاقتور ترین خاتون میجر سوزان الحاج کو عہدے سے برطرف کردیا گیا ۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے محکمہ انسداد سائبر کرائم اور تحفظ املاک دانش کی سربراہ میجر سوزان الحاج کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت سے متعلق متنازع ٹوئیٹ کو لائیک کرنا مہنگا پڑ گیا اور انہیں اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑا۔ لبنان کی انٹرنل سیکیورٹی فورسز کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عماد عثمان نے سوزان الحاج کی جگہ میجر البرٹ خورے کو عہدہ سونپ دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سوزان پرسعودی شاہی خاندان کے حوالے سے ہتک آمیز بیان کو لائیک کرنے کا الزام تھا اور اسی وجہ سے انہیں عہدے سے ہٹایا گیا۔ :یہ بھی پڑھیں خود سوزان الحاج کا کہنا ہے کہ انہوں نے 29 ستمبر کو ٹوئٹر پر ڈائریکٹر شربل خلیل کی اس پوسٹ کو لائیک کیا تھا جس میں انہوں نے سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے شاہی ف...