کراچی دنیا کے 60 محفوظ ترین شہروں میں شامل
کراچی دنیا کے 60 محفوظ ترین شہروں میں شامل
شہر قائد کو دنیا کے 60 محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں شامل کردیا گیا ہ
معروف برطانوی مالیاتی گروپ ’’اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ‘‘ نے دنیا کے 60 محفوظ شہروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کا واحد شہر کراچی شامل ہے جسے سب سے آخری 60 واں نمبر دیا گیا ہے۔ دنیا کا محفوظ ترین شہر جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کو قرار دیا گیا ہے جس کے بعد سنگاپور دوسرے اور جاپان کا ہی ایک اور شہر اوساکا تیسرے نمبر پر ہے۔
فہرست میں سب سے آخر میں کراچی 60 ویں، میانمار کا دارالحکومت ینگون 59 ویں اور بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکا 58 ویں نمبر پر ہے۔ اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے محفوظ ترین شہروں کی فہرست مرتب کرنے کے لیے جرائم کی شرح، حادثات کا تناسب، ڈجیٹل سیکورٹی اور صحت عامہ کی صورت حال جیسے عوامل کا جائزہ لیا۔
Comments
Post a Comment