عمران خان کے وارنٹ گرفتاری موصول، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، پولیس

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری موصول، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، پولیس

Imran Khan

پا
کستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیرمین عمران خان کے توہین عدالت کیس میں وارنٹ گرفتاری پولیس کو موصول ہوگئے اور 26 اکتوبر سے قبل گرفتاری کا امکان ہے۔
پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد کو موصول ہو گئے ہیں اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کو 26 اکتوبر سے ایک یا دو روز قبل گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

  :یہ بھی پڑھیں
واضح رہے کہ توہین عدالت کیس میں ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد عمران خان نے 26 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں رضاکارانہ  
طور پر پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیرمین کو گرفتار کرکے 26 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں پیش کیا جائے۔

Comments

Popular posts from this blog

10 Pakistani Celebrities who cleared their CSS Examination but quit this field for an alternate career:

Top 25 Highest Rated Drama Serials of Pakistan

Hong Kong Super Sixes Live Streaming 2017 HD | Day 2 Live | Hong Kong World Sixes 2017 all matches