مصباح الحق نے رنگنا ہیراتھ کےخلاف جارحانہ انداز اپنانے کا مشورہ دیدیا:
:مصباح الحق نے رنگنا ہیراتھ کےخلاف جارحانہ انداز اپنانے کا مشورہ دیدیا
:لاہور: سابق کپتان مصباح الحق نے سری لنکن بولر رنگنا ہیراتھ کےخلاف جارحانہ انداز اپنانے کا مشورہ دیدیا
ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونس خان اور میری خدمات سے محرومی پر ایک خلا پیدا ہوا ہے، ضروری نہیں کہ پہلے ہی میچ میں نئے کمبی نیشن کےساتھ حکمت عملی کامیاب ہو، نئی ٹیم کو سیٹ ہونے میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے، پہلی اننگز میں اوپنرز نے اچھی بیٹنگ کی، دوسری میں بھی اچھا آغاز ملتا تو ٹیم جیت سکتی تھی، سینئرز کے طور پر اظہر علی اور اسد شفیق کا بیٹنگ آرڈر درست ہے،اس کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ دبئی میں دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان کو رنگنا ہیراتھ کا بہتر انداز میں سامنا کرنے کیلیے منصوبہ بندی کرنا پڑے گی،سری لنکن اسپنرز کےخلاف جارحانہ انداز اپنائیں تو ان کو دباﺅ بڑھانے کا موقع نہیں ملے گا، میچ میں یاسر شاہ اور محمد عباس نے کنڈیشنز کا بہتر استعمال کرتے ہوئے عمدہ کارکردگی دکھائی لیکن دوسری اننگز میں بیٹنگ لائن ڈگمگا جانے کی وجہ سے شکست ہوئی۔ مصباح الحق نے کہا کہ سرفراز احمد کے بطور کپتان کارکردگی اچھی تھی، امید ہے کہ وہ ٹیم کو اچھے طریقے سے آگے لے کر چلیں گے، اسد شفیق اور اظہر علی کے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی ٹھیک ہے۔ واضح رہے کہ رنگنا ہیراتھ نے دبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 5 اور دوسری میں 6 شکار کئے تھے۔
Comments
Post a Comment