عدالت نےعمران خان،طاہرالقادری کی جائیداد کی تفصیلات طلب کرلی

Imran Khan & Tahir-ul-Qadri

اسلام آباد : انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اورپاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جائیداد کی تفصیلات طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے اسلام آباد دھرنے کے دوران پی ٹی وی حملہ اور ایس ایس پی عصمت اللہ تشدد کیس کی سماعت کی۔
مقدمے کی سماعت کے دوران عمران خان اور طاہر القادری پیش نہ ہوئے،عدالت نے سماعت کے دوران ریماکیس دیے کہ پولیس ملزمان کی جائیداد کی تفصیلات دینےمیں ناکام ہوچکی ہے

عمران خان اور طاہر القادری کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم


انسداد دہشت گردی عدالت نے آئی جی،چیف کمشنردونوں کوآئندہ سماعت پرعمران خان اور طاہرالقادری کی جائیدادکی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
انسپکٹر انیس اکبر نے دوران سماعت کہا کہ ایس ایس پی عصمت اللہ ملک سے باہر ہیں اگلی پیشی میں آئیں گے جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مخالفین اداروں سےسیاست کرتےہیں پھرکہتےہیں ادارے مضبوط ہوں

Comments

Popular posts from this blog

10 Pakistani Celebrities who cleared their CSS Examination but quit this field for an alternate career:

Top 25 Highest Rated Drama Serials of Pakistan

Hong Kong Super Sixes Live Streaming 2017 HD | Day 2 Live | Hong Kong World Sixes 2017 all matches