نااہل کیا گیا تو سیاست چھوڑ دوں گا، عمران خان | جمعرات 12 اکتوبر 2017
نااہل کیا گیا تو سیاست چھوڑ دوں گا، عمران خان
Talk Shows Rewind |
چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے نااہل کیا گیا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے کس الزام پر نااہل کیا جائے گا اور اگر حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے تو کرلے جب کہ مجھے نااہل کیا گیا تو سیاست چھوڑ دوں گا لیکن کرپٹ مافیا کو نہیں چھوڑوں گا۔
واضح رہے الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 26 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
Comments
Post a Comment