کوہلی نے عامر کے سامنے انوشکا کے اہم راز اگل دئیے

کوہلی نے عامر کے سامنے انوشکا کے اہم راز اگل دئیے



ممبئی:   بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی نے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے سامنے اپنی گرل فرینڈ انوشکا شرما کے بارے میں انکشافات کرتے ہوئے ان کی زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھادیا۔
نامور بالی ووڈ اداکارعامر خان ان دنوں فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں،فلم میں عامر خان کےمنفرد اوردلچسپ انداز کے باعث شائقین کے ساتھ بھارت کے متعدد اسٹارز کو اس فلم کا بے چینی سے انتظار ہے اور یہی وجہ ہے کہ بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘کے سیٹ پر پہنچ گئےاورعامر خان کے ساتھ خوب گپ شپ کی۔

فلم کے سیٹ پرعامر اور ویرات کے علاوہ عامر خان کا بیٹا آزاد راؤ بھی موجود تھا جواپنے دوستوں کے ساتھ کھیلنے میں مگن تھا۔


ویرات نے عامرخان کے ساتھ ملاقات کے دوران اپنی گرل فرینڈ انوشکا شرما کے بارے میں چند دلچسپ باتیں بتاتے ہوئے کہا کہ انوشکا بہت اچھی ہونے کے ساتھ ایماندار اور بے حد خیال رکھنے والی انسان بھی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ انوشکا نے پچھلے 4 سال میں ان کی شخصیت کو بدلنے میں بہت اہم کردار اداکیا ہے اور ان کے اندر بہت سی مثبت تبدیلیاں آئی ہیں۔
تاہم انوشکا کی چند ایسی عادات بھی ہیں جنہیں ویرات ناپسند کرتے ہیں ان ہی میں سے ایک انوشکا کا وقت کی پابندی نہ کرنا بھی ہے، ویرات نے انوشکا کی اس عادت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ انوشکا ملاقات کے لیے کبھی بھی وقت پرنہیں پہنچتیں اورہمیشہ دیر کردیتی ہیں جس کی وجہ سے کبھی کبھی انہیں غصہ بھی آجاتا ہے کیونکہ ویرات وقت کے بہت پابند ہیں، تاہم اس بات کے علاوہ انہیں انوشکا کی ہرعادت بہت پسند ہے۔


انوشکا کے ساتھ ویرات نے عامر خان کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ عامرخان میں بہت سی خوبیاں ہیں لیکن ان کی سب سے بڑی خوبی ان کی فٹنس ہے جو انہیں بہت پسند ہے، 50 سال سے زائد عمر ہونے کے باوجود عامر خان نے خود کو کسی نوجوان کی طرح فٹ رکھا ہوا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

10 Pakistani Celebrities who cleared their CSS Examination but quit this field for an alternate career:

Top 25 Highest Rated Drama Serials of Pakistan

Hong Kong Super Sixes Live Streaming 2017 HD | Day 2 Live | Hong Kong World Sixes 2017 all matches