پی ایس ایل فرنچائز مالکان کا ٹی 10 لیگ کے انعقاد پر تحفظات کا اظہار

پی ایس ایل فرنچائز مالکان کا ٹی 10 لیگ کے انعقاد پر تحفظات کا اظہار

T10 League


 لاہور:پی ایس ایل فرنچائزز نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے دسمبر میں یو اے ای میں شیڈول ٹی 10 کرکٹ لیگ کے انعقاد پر تحفظات کااظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فرنچائزز کو خدشہ ہے دسمبر 2017 میں ہونے والی ٹی 10 لیگ سے یو اے ای میں ان کی مارکیٹ ویلیو کو نقصان پہنچے گا، فرنچائز مالکان نے نجم سیٹھی کو اپنے پیغام میں اس لیگ کی حوصلہ شکنی کرنے کا کہا ہے کیونکہ پی ایس ایل سے قبل ہونے والی اس لیگ میں پاکستان کے ٹاپ پلیئرز کی شرکت سے ان کی برانڈ ویلیو متاثر ہو گی۔
چیئرمین پی سی بی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ٹی 10لیگ کی مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے، انہوں نے لکھا ”پی سی بی دسمبر2017 میں شیڈول ٹی 10 ساﺅتھ ایشیا ٹورنامنٹ کو اسی صورت سپورٹ کرے گا جب یہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفاد میں ہو گا۔ “
ذرائع کے مطابق فرنچائز مالکان نے اپنے مسائل اور تحفظات کے اظہار کیلیے ”اونرز بورڈ“ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں پی ایس ایل سے متعلق معاملات کو زیر بحث لایا جا سکے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

10 Pakistani Celebrities who cleared their CSS Examination but quit this field for an alternate career:

Top 25 Highest Rated Drama Serials of Pakistan

Hong Kong Super Sixes Live Streaming 2017 HD | Day 2 Live | Hong Kong World Sixes 2017 all matches