نیب ریفرنسز: حسن اور حسین اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

نیب ریفرنسز: حسن اور حسین اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری


 شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز پر احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔ عدم حاضری پرعدالت نے حسن اور حسین کو اشتہار ی قرار دیتے ہوئے دونوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ احتساب عدالت نے نوازشرپف پر 13 اکتوبرکو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کارروائی ملتوی کر دی۔
احتساب عدالت نے 2 اکتوبر کو سماعت کے دوران نواز شریف پر فرد جرم کا معاملہ مؤخر کرتے ہوئے حسن، حسین اور کیپٹن (ر) صفدر کے ناقابل ضمانت اور مریم نواز کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت 12 اکتوبر کو ہوگی، ذرائع کے مطابق شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف تحقیقات کیلئے نیب کی ٹیم کے دبئی اور لندن جانے کا امکان ہے، چیئرمین نیب نے ٹیم کے بیرون ملک جانے کی منظوری دے دی جس کے بعد انہیں جلد ویزے ملنے کا امکان ہے۔ جبکہ ترجمان نیب نے کہا ابھی تک نیب ٹیم کے بیرون ملک جانے کے حتمی فیصلہ کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

10 Pakistani Celebrities who cleared their CSS Examination but quit this field for an alternate career:

Top 25 Highest Rated Drama Serials of Pakistan

Hong Kong Super Sixes Live Streaming 2017 HD | Day 2 Live | Hong Kong World Sixes 2017 all matches