Posts

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری موصول، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، پولیس

Image
عمران خان کے وارنٹ گرفتاری موصول، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، پولیس Imran Khan پا کستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیرمین عمران خان کے توہین عدالت کیس میں وارنٹ گرفتاری پولیس کو موصول ہوگئے اور 26 اکتوبر سے قبل گرفتاری کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد کو موصول ہو گئے ہیں اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کو 26 اکتوبر سے ایک یا دو روز قبل گرفتار کیا جاسکتا ہے۔   :یہ بھی پڑھیں واضح رہے کہ توہین عدالت کیس میں ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد عمران خان نے 26 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں رضاکارانہ   طور پر پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیرمین کو گرفتار کرکے 26 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں پیش کیا جائے۔

بھارت میں پہلی خواجہ سراجج کوتعینات کردیا گیا

Image
بھارت میں پہلی خواجہ سراجج کوتعینات کردیا گیا Khuwaja Sira کولکتہ: مغربی بنگال کے ضلع اسلام پورکی عدالت میں پہلی خواجہ سرا کوجج مقررکردیا گیا۔  29 سالاخواجہ سرا جوئیتا مالا مونڈال کولکتہ میں پیداہوئی، اسکول میں امتیازی سلوک کےباعث 2009 میں اپنا گھرچھوڑکرشمالی بنگال کے ضلع اسلام پورمیں رہائش اختیارکی اور یہاں سے خواجہ سراؤں کے حقوق کے لیے تنظیم قائم کی جس میں  2 ہزار سے زیادہ خواجہ سرا شامل ہوئے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے2014 میں خواجہ سراؤں کو تیسری جنس کے طورپرشناخت دیتےہوئے حکومت کو احکامات جاری کئے تھے کہ خواجہ سراؤں کو ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں مخصوص کوٹہ جاری کیا جائے۔ عدالتی احکامات کےتحت خواجہ سرا جوئیتامالامونڈال کو بنگال کےضلع اسلام پور کی لوک عدالت کی پہلی خواجہ سراجج مقررکردیا گیا،جوئیتا مالا بھارت کی پہلی خواجہ سراہیں جن کو جج مقررکیاگیا ہے ۔ غ یرملکی خبررساں ادارےکے مطابق خواجہ سراجج جوئیتامونڈال کاکہناتھا کہ خواجہ سراؤں کومعاشرے میں امتیازی سلوک کاسامنا کرنا پڑتاتھا یہ ایک تکلیف دہ موقع تھا، لوگوں کے تضحیک آمیزرویےکےباعث تعلیم شروع کی اور...

کراچی دنیا کے 60 محفوظ ترین شہروں میں شامل

Image
کراچی دنیا کے 60 محفوظ ترین شہروں میں شامل شہر قائد کو دنیا کے 60 محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں شامل کردیا گیا ہ معروف برطانوی مالیاتی گروپ ’’اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ‘‘ نے دنیا کے 60 محفوظ شہروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کا واحد شہر کراچی شامل ہے جسے سب سے آخری 60 واں نمبر دیا گیا ہے۔ دنیا کا محفوظ ترین شہر جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کو قرار دیا گیا ہے جس کے بعد سنگاپور دوسرے اور جاپان کا ہی ایک اور شہر اوساکا تیسرے نمبر پر ہے۔ فہرست میں سب سے آخر میں کراچی 60 ویں، میانمار کا دارالحکومت ینگون 59 ویں اور بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکا 58 ویں نمبر پر ہے۔ اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے محفوظ ترین شہروں کی فہرست مرتب کرنے کے لیے جرائم کی شرح، حادثات کا تناسب، ڈجیٹل سیکورٹی اور صحت عامہ کی صورت حال جیسے عوامل کا جائزہ لیا۔

نااہل کیا گیا تو سیاست چھوڑ دوں گا، عمران خان | جمعرات 12 اکتوبر 2017

Image
نااہل کیا گیا تو سیاست چھوڑ دوں گا، عمران خان Talk Shows Rewind چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے نااہل کیا گیا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ناقابل ضمانت  وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے کس الزام پر نااہل کیا جائے گا اور اگر حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے تو کرلے جب کہ مجھے نااہل کیا گیا تو سیاست چھوڑ دوں گا لیکن کرپٹ مافیا کو نہیں چھوڑوں گا۔ واضح رہے الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 26 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

سیریز میں احمقانہ فیصلے کس نے کیے؟

Image
سیریز میں احمقانہ فیصلے کس نے کیے؟ پلیئرز پر میچ فکسنگ کے الزامات، ٹیم سال میں اپنے 8 میں سے 6 ٹیسٹ ہار چکی تھی، فتوحات بھی بنگلہ دیش اور زمبابوے کیخلاف ملیں، ایسے میں سری لنکاکو تر نوالہ سمجھنا غلط بھی نہ تھا، مگر ہماری یہ روایت ہے کہ آؤٹ آف فارم ٹیم کو پھر سے قدموں پر کھڑا کر دیتے ہیں، اس بار بھی ایسا ہی ہوا۔ تاریخ میں پہلی بار یو اے ای میں ٹیسٹ سیریز گنوانا کوئی معمولی بات نہیں، بورڈ حکام اورٹیم آفیشلز کو اس کا جواب دینا ہوگا، واضح طور پر کئی غلطیاں ہوئیں، افسوس کی بات یہ ہے کہ انھیں درست کرنے کی کوشش بھی نہیں ہوئی، جیسے بچہ بچہ جانتا ہے کہ یو اے ای کی پچز اسپنرز کو مدد کرتی ہیں، اس کے باوجود پہلے ٹیسٹ میں صرف ایک اسپنر یاسر شاہ کو کھلایا، یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا تو حیران کن طور پر اگلے میچ میں بھی ایسا ہی کیا گیا۔ نوجوان کھلاڑیوں پر اعتماد نہیں تھا تو انھیں منتخب کیوں کیا گیا؟ یہ سلیکشن کمیٹی کو واضح جواب تھا کہ تم جسے چاہو سلیکٹ کرو، کھلانا تو ہمارا کام ہے ناں، بولنگ کوچ اظہرمحمود نے تو پریس کانفرنس میں یہ تک کہہ دیا کہ ہمارے پاس یاسر شاہ کے سوا کوئی معیاری اسپنر نہی...

پاک فوج کا ٹرینڈسپاہی ہوں کوئی دشواری نہیں ہوئی‘‘:کیپٹن صفدر

Image
پاک فوج کا ٹرینڈسپاہی ہوں کوئی دشواری نہیں ہوئی‘‘:کیپٹن صفدر سابق وزیراعظم نواز شریف کے ملزم داماد ملزم کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے احتساب عدالت پہنچے تو انہوں نے میڈیاکو بتایا کہ رات اچھی گزری ہے وہ پاک فوج کے ٹرینڈسپاہی ہیں کوئی دشواری پیش نہیں آئی ۔سوال کے جواب میں بتایا کہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے ،عدالت میں اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے پیش ہوا ہوں اور انشاء اللہ سرخرو ہوں گا،کیپٹن ریٹائرڈصفدر نے مزید کہا کہ انہوں نے کوئی طیارہ ہائی جیک نہیں کیا اورنہ ہی کرپشن کی ہے اورنہ ہی دباؤ میں ہوں،ہاں اگر ایسے جرائم کا ارتکا ب کیا ہوتا تو ڈرتا ،جب یہ سب کچھ کیا ہی نہیں تو پھر ڈرنے والی کون سی بات ہے ۔

نیب ریفرنسز: حسن اور حسین اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

Image
نیب ریفرنسز: حسن اور حسین اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری  شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز پر احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔ عدم حاضری پرعدالت نے حسن اور حسین کو اشتہار ی قرار دیتے ہوئے دونوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ احتساب عدالت نے نوازشرپف پر 13 اکتوبرکو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کارروائی ملتوی کر دی۔ احتساب عدالت نے 2 اکتوبر کو سماعت کے دوران نواز شریف پر فرد جرم کا معاملہ مؤخر کرتے ہوئے حسن، حسین اور کیپٹن (ر) صفدر کے ناقابل ضمانت اور مریم نواز کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت 12 اکتوبر کو ہوگی، ذرائع کے مطابق شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف تحقیقات کیلئے نیب کی ٹیم کے دبئی اور لندن جانے کا امکان ہے، چیئرمین نیب نے ٹیم کے بیرون ملک جانے کی منظوری دے دی جس کے بعد انہیں جلد ویزے ملنے کا امکان ہے۔ جبکہ ترجمان نیب نے کہا ابھی تک نیب ٹیم کے بیرون ملک جانے کے حتمی فیصلہ کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔