آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر کابل روانہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر کابل روانہ راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر کابل روانہ ہو گئے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف دورے کے دوران افغان صدر اور فوجی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس میں خطے کی صورتحال اور اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔ واضح رہے کہ نئی امریکی پالیسی کے تناظر میں آرمی چیف کے اس دورے کو کافی اہمیت دی جا رہی ہے ،جنرل قمر جاوید باجوہ دورہ افغانستان کے بعد روس کے دورہ پر بھی روانہ ہوں گے۔