اوپنر سمیع اسلم بھی شکوہ زبان پر لے آئے


اوپنر سمیع اسلم بھی شکوہ زبان پر لے آئے

ابوظبی ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سمیع اسلم نے کہا
 کہ ہفتے کو بھی موسم سخت گرم تھا، دوسرے پچ پر گیند نیچے رہ رہی تھی، آؤٹ فیلڈ بھی سلو تھی، بیٹنگ اور بولنگ دونوں کام آسان نہیں تھے، سری لنکن بولرز نے پلان اور فیلڈ کے مطابق گیندیں کیں،اس لیے میزبان بیٹسمینوں کو رنز بنانے میں بڑی مشکل پیش آئی۔


سمیع اسلم نے کہا کہ ساتھی اوپنر سمجھ دار ہوتو نئی جوڑی بھی اچھی کارکردگی دکھاسکتی ہے، شان مسعود کیساتھ اچھا تال میل بن گیا،کوئی خاص مسائل نہیں ہوئے اور دونوں نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ اوپنرکا کہنا تھا کہ دورہ آسٹریلیا کے بعد قومی ٹیم کے ڈراپ ہونے پر کم بیک کیلیے فارم اور فٹنس پر بھرپور توجہ دی، قومی ون ڈے کپ میں بھی اچھا پرفارم کرنے میں کامیاب ہوا۔

ایک سوال پر سمیع اسلم نے کہا کہ کئی بار اچھے آغاز کے باوجود سنچری مکمل نہ کرپانے کا افسوس ہے، ایک بار رن آؤٹ اور دوسری بار نیوزی لینڈ کیخلاف فتح کیلیے تیزی سے رنزبنانے کی کوشش میں وکٹ گنوا بیٹھا، انڈر 19کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریز کا اعزاز حاصل ہے، ٹیسٹ میچزمیں بھی بڑی اننگز کھیلنے کی کوشش کررہا ہوں۔
اوپنر نے کہا کہ یونس خان اور مصباح الحق کی رخصتی کے بعد اظہرعلی ٹیم کے سینئر اورقابل بھروسہ بیٹسمین ہیں،ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

10 Pakistani Celebrities who cleared their CSS Examination but quit this field for an alternate career:

Top 25 Highest Rated Drama Serials of Pakistan

Hong Kong Super Sixes Live Streaming 2017 HD | Day 2 Live | Hong Kong World Sixes 2017 all matches